ر یو نیو ریکوری سو فیصد اور جمع بند یوں پر توجہ دی جائے ، کمشنر کی ہدایت

January 26, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ ر یو نیو ریکوری کو سو فیصد اور جمع بند یوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ بند کھیوٹس کو بھی ان بلاک کیا جائے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے فول پروف سکیورٹی کا بندو بست یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں راولپنڈی ضلع کی پروفائل پر بر یفنگ لیتے ہو ئےکیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق ،تما م تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز و سب ر جسٹرارز نے شر کت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پرا ئس کنٹرول کے حوالے سے گرا نفروشوں و ذ خیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کا روا ئیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور گز شتہ ایک ماہ سے اب تک 30853چھا پوں کے دوران رپورٹ ہو نے والی خلاف ورزیوں پرکاروائی کرتے ہو ئے 1,426,500 روپے جرمانے کے علاوہ ایف آئی آرز در ج کر کے گر فتا ر یاں عمل میں لائی گئی ہیں۔