حلال اتھارٹی میں ڈائریکٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ جاری

January 26, 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے) میں تین ڈائریکٹروں کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع کر دیاگیا ۔ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس سمیت ٹیکنیکل ڈائریکٹرز کی بھرتی کا پراسس شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 19کی تینوں پوسٹوں کیلئے بڑی تعداد میں امیدواروں کی درخواستیں آئی ہیں ، اس سے قبل بھی دو دفعہ ان پوسٹوں کو ایڈورٹائز کیا گیا ،پہلی بار امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد بھرتیوں کا عمل تعطل کا شکارہو گیا تھا، اس کے بعد دوبارہ پوسٹیں مشتہر کی گئیں مگر بھرتیوں کا پراسس شروع نہ ہو سکا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان حلال اتھارٹی اختر بھگیو کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ افسران کی بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔