پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ کسٹم ڈے آج منایا جائیگا

January 26, 2022

کوئٹہ( پ ر)ورلڈ کسٹمز ڈےپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جائے گا۔ پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اس دن کے حوالے سے پروگرام کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ہونگے جبکہ بلوچستان میں مرکزی پروگرام کسٹم ہائوس کوئٹہ میں ہوگا،جس کے مہمان خصوصی چیف کلکٹرکسٹمز بلوچستان محمد صادق ہونگے۔تقریب میں صوبے کی تاجر برادری بمعہ چیمبرزکے نمائندے شریک ہونگےاور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اسٹاف اور بزنس کمیونٹی میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ بلوچستان کسٹمز نے اس سال بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ کسٹمز اور گودار کسٹمز نے پچھلے سات ماہ کے دوران بہترین کارکردگی دکھاتے ہوے ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 60 ارب جمع کئے اس کے علاوہ اربوں روپے کی اسمگلنگ کا سامان جن میں چھالیہ ٹائرز کپڑا آٹو پارٹس سیگریٹ اسکریپ ادویات ،الیکٹرونکس اور ہزاروں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیںجبکہ دور دراز علاقوں میںقلیل افرادی قوت کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کارروائیوں میں ایف سی، پولیس، لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسٹمز کا ساتھ دیا۔ اس سال کسٹمز کا نعرہ کسٹم کو ڈیجیٹلائز کر نا ہے۔ جس کا مطلب پیپر ورک کو کمپیوٹر پر منتقل کر نا اور اس کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔