کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف تربت کو تعلیمی سیشن اسپرنگ 2026 سے سوشیالوجی میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے تربت یونیورسٹی کی متعلقہ ٹیم کی انتھک کوششوں کی تعریف کی ہے اورکہا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تربت یونیورسٹی تعلیمی معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔