• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل واقعہ میں بے گناہ افرادکو گرفتار کرناافسوسناک ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)موسیٰ خیل کے رہائشی داد محمد ، راز محمد عرف نذیر اور محمد اقبال نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں بے گناہ لوگوں کو نامزد کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیاکہ گرفتار ہونے والےافراد کو رہا اوراصل ملزمان کو گرفتار اور پولیس افسر کو معطل کرکے فرض شناس افسر تعینات کیا جائے یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے جرگہ ممبران اور دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جو کہ خوش آئند ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اصل ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی بلکہ علاقہ ایس ایچ او نے اصل ملزمان کی بجائے بے گناہ لوگوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جوکہ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گرفتار 11 افراد کو رہا اورایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کرکے کسی فرض شناس افسر کو تعینات اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
کوئٹہ سے مزید