کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت میں تعلیمی سرگرمیوں اور سپرنگ 2026 سمسٹر کا باقاعدہ آغاز پیر 5 جنوری 2026 سے ہوگا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام موجودہ اور نئے داخلہ لینے والے طلبا ، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سیشن 2026 کے آغاز پر اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ ترجمان کے مطابق طلبا اور طالبات کے ہاسٹلز 4 جنوری 2026 سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے جبکہ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی 5 جنوری 2026 سے اپنے مقررہ روٹس پر شیڈول کے مطابق مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔