تاجروں کا اغوا ہونے والے بچے نقیب اللہ خان کے لواحقین کے ہمراہ مظاہرہ

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) اداکارہ آئمہ خان کے ہاتھوں مبینہ اغوا ہونے والے بچے نقیب اللہ خان کے والد نواز خان، دادامیاں گل خان، آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ نے چوک کچہری پرمظاہر ہ کیا،انہوں کہا کہ اداکارہ آئمہ خان اور دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،ے مظاہرے میں شکوار خان، حاجی ولی خان، حاجی سجاول خان، رحمان خان،وہاج قریشی،ودیگر تاجر رہنما،وکلاء برادری موجود تھے، نواز خان،میاں گل خان نے کہا کہ 48گھنٹوں میں ملزم گرفتار نہ کئے گئے تو شہر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے، ایس پی سٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرہ ختم کیا گیا۔