علامہ عظیم جی کے برادر نسبتی توفیق احسن قادری وفات پا گئے

January 27, 2022

بولٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے معروف صحافی علامہ عظیم جی کے برادر نسبتی اور سینئر خاتون صحافی مسز انجم عظیم کے بڑے بھائی محمد توفیق احسن قادری دل کا دورہ پڑنے سے لاہور پاکستان میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کسی کام کے سلسلے میں واپڈا کے دفتر گئے ہوئے تھے ، گھر پہنچتے ہی انہیں شدید دل کا دورہ پڑا اور وہ اسی وقت خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے الگ بیانات میں علامہ عظیم جی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ افضل خان، زین العابدین، سابق لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن، صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، استاد محمد صفدر، محبوب بٹ، علامہ شاہجہان مدنی، علامہ غلام ربانی افغانی، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، قاری جاوید اختر چشتی، حافظ نعمان طاہر، صوفی محمد، قاری سبطین علی، چوہدری خالد محمود لطیف، چوہدری شہباز سرور، چوہدری فاروق چیمہ، محمد اشرف گجر، صفدر بلوچ، سید عبدالرحمان شاہ، راجہ سجاد حسین، راجہ اشفاق حسین، راجہ افتخار یونس، کونسلر یاسمین ڈار، مسلم لیگ ن یوکے، کے صدر زبیر گل، کونسلر راجہ محمد اقبال، قاری معین اختر، علامہ عبدالغفور چشتی، حافظ قاری نثار احمد، مفتی فیض الرحمان، مصطفی کمال شیخ، چوہدری طاہر سید، جاوید شاہ، غلام مصطفی مغل، شیخ اعجاز احمد، چوہدری اخلاق احمد، عمر میر، چوہدری پرویز مسیح مٹو، شفیق الزمان، ہارون مرزا، خورشید حمید، ذوالفقار میر اور دیگر شامل ہیں۔