ایم کیو ایم مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، عہدیدار جاں بحق

January 27, 2022

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج میں مبینہ زخمی ہونے والا ایم کیو ایم پاکستان کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تھا، احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔

احتجاج کے دوران ایم پی اے صداقت حسین سر پر ڈنڈا لگنے سے گر پڑے، پولیس نے ڈنڈا ڈولی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے تمام گرفتار افراد کو رہا کردیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جناح اسپتال میں اسلم بھائی نامی کوئی شخص نہیں لایا گیا تھا۔