سیدنا صدیق اکبر ؓنے ڈٹ کر فتنوں کا مقابلہ کیا، علامہ ارشدسعید

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اپنے دور خلافت میں جرات واستقامت کا پیکر بن کر اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسلام کے خلاف تمام فتنوں کا خاتمہ کرکے اس دور کی عظیم قوتوں کو شکست فاش دی، اسلامی فتوحات کی ابتدا آپ کے دور خلافت میں ہوئی ۔وہ گزشتہ شب ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام امیرالمومنین جانشین رسول سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں 58ویں سہ روزہ سالانہ مرکزی اجتماع کی دوسری نشست میں خطاب کررہے تھے ۔صوبائی مشیر وزیراعلیٰ حاجی جاوید اختر انصاری نے صدارت کی۔ صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی،مولانا حامد سرفراز،قاری امان اللہ مہروی،قاضی محمد بشیر گولڑوی نے بھی خطاب کیا۔