ملتان (سٹاف رپورٹر) نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافے نے عوام کا جینا دو بھر اور خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے اس حساب سے کم ہوئے ہیں، وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ عوام کیلئے انتہائی پریشان کن ثابت ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 44 فیصد سے زائد ہے جب کہ بے روزگاری بھی7.1فیصد ہے،ایسے حالات میں مہنگائی میں معمولی اضافہ بھی عوام پر شدید مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔