• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بومن جی سکوائر چوک کی توسیع ،ہائی ٹینشن سڑکچرپولز کی تنصیب مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کنسٹرکشن ڈویژن ملتان کی ٹیم نے کینٹ کے علاقہ میں بومن جی سکوائر چوک کی توسیع کے پیش نظرہائی ٹینشن سڑکچرپولز نصب کرنے کا کام مکمل کرلیا،چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن فرحان شبیر ملک کی سربراہی میں کنسٹرکشن ڈویژن کی ٹیم نے بومن جی سکوائر چوک کے ترقیاتی منصوبے کا کام گزشتہ روز سرکاری تعطیل اتوار کو صبح 9بجے شروع کیا، ایکسیئن کنسٹرکشن ڈویژن ملتان ملک ساجد ڈومرا اور ایس ڈی او کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن محمد مظہر کی نگرانی میں درجنوں ورکرز پر مشتمل ٹیم نے ہیوی مشینری اورکرینوں کی مدد سے لوٹینشن پولز ہٹاکر اس کی جگہ ہائی ٹینشن سٹرکچر پولز نصب کئے اور وہاں سے گزرنے والے 11کے وی یڈرز کے کنڈکٹرز کی شفٹنگ کی۔
ملتان سے مزید