• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان ریجن کی 2024ء اور 2025ء کی موازنہ رپورٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان ریجن کی 2024ء اور 2025ء کی موازنہ رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق2024ء کی نسبت 2025ء میں انسپکشنز میں 38 فیصد اضافہ سامنے آیا،جعل سازوں کیخلاف مقدمات میں 105 فیصد، 83 فیصد کی شرح سے فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی، 2025ءمیں 2 لاکھ 22 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ، 40 ہزار خراب انڈے، 34 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا،14 ہزار کلو زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیا، ساڑھے 9 ہزار لیٹر ناقص آئل تلف کیا گیا، اسی طرح رواں سال 2 لاکھ 7 ہزار فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی جب کہ 88 ہزار مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے، جعل سازی اور دھوکہ دہی پر 366 مقدمات، 592 فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 19,521 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، جرمانوں میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صحت دشمن مافیا کے جڑ سے خاتمے کیلئے آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید