• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ورلڈ فشریز ڈے کی مناسبت سے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فشریز ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا بنیادی مقصد صحت مند سمندری ماحولیاتی حیاتیاتینظام اور پائیدار مچھلی کے ذخائر کے بارے اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس بات پر زور دیا کہ مچھلی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، انہوں نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں فی کس مچھلی کا استعمال نہایت کم ہے اور ہمیں اجتماعی کوششوں کے ذریعے مچھلی کو گھریلو غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہیے، ڈائریکٹر فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر ریاض الدین قریشی اور ڈاکٹر ناہید بانو نے فشریز اور ماحولیات کے حوالے سے مزید اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملتان سے مزید