ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں کئی شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں مسلح افراد عاصم کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد حاجی محمد کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں عمران کا موٹر سائیکل اور طاہر کے جانور چوری ہو گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مسلح افراد نے مزمل سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے رحمت سے موٹر سائیکل اور احمد سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں سلیم کے گھر سے لال پمپ و دیگر سامان چوری ہوگیا، تھانہ الپہ کے علاقہ میں طاہر کا موبائل فون جب کہ قیصر سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے ابرار سے موبائل فون، خلیل سے نقدی اور احمد سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں عمران سے نقدی جب کہ راشد کی دکان سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں شہباز سے نقدی چھن گئی جب کہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد چمن سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں اسرار کے جانور جب کہ رمضان کے گھر سے سولر پلیٹیں نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد نادر سے نقدی و ادویات چھین کر فرار ہوگئے، صدر جلال پور کے علاقہ میں نذر کے مرغے چوری کر لیے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے علی سے موبائل فون اور نقدی چھین لی جب کہ اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے عاصم سے موبائل فون چھین لیا۔