ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نائب صدر حافظ محمد شعیب قریشی نے پولیس اور انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انہیں گرفتار کرنے سے باز رہے ورنہ بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل شدید ردعمل کا اظہار کرسکتی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی وکیل کے خلاف قانونی کاروائی کرنی بھی ہے تو اس کے کیلئے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنی من پسند سیاسی جماعت یا تنظیم میں شامل ہو،کسی سیاسی وابستگی کی وجہ سے وکلا کے گھروں پر چھاپے اور انہیں ہراساں و پریشان کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائیگی۔