ملتان(سٹاف رپورٹر) سرائیکی کلچر ڈے سرکاری سطح پر منایا جائے،صوبائی حکومت آرٹس کاؤنسلزکو فنڈز اور ہدایات جاری کرے،سرائیکی وسیب سے سوتیلی ماں کا سلوک بند ہونا چاہیے،ان خیالات کا اظہار یکم جنوری کو ملتان ٹی ہاؤس میں ہونے والے سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سرائیکی رہنماؤں ظہور دھریجہ، ملک جاوید چنڑ، شریف خان لاشاری، شعیب نواز خان بلوچ اور زبیر وینس نے شرکت کی،اجلاس میں کہا گیا کہ سرائیکی ثقافت کا دن دھوم دھام سے منایا جائے گا،ظہور دھریجہ، ملک جاوید چنڑ، شریف خان لاشاری اور شعیب نواز خان بلوچ نے کہا کہ سرائیکی ثقافت کے دن کو ہم عید کی طرح منائیں گے اور ہماری منزل صوبہ سرائیکستان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتوں کو پروان چڑھانے سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں اور ملک کو استحکام حاصل ہوتا ہے۔