ملتان (سٹاف رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنسلٹنٹ برائے ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ افشاں سعید نے کہا ہے کہ ایک چھوٹی سی لاپروائی قیمتی انسانی جان کے ضیاع اور نظام کو بڑے نقصانات سے دوچار کر سکتی ہے، اداروں میں سیفٹی کلچر کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آپریشن سرکل ساہیوال کے دورہ کے موقع پر لائن سٹاف کے لیے منعقدہ تربیتی سیشن میں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل ساہیوال ناصر محمود فانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو میں سیفٹی اولین ترجیح ہے اور فیلڈ میں کام کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہے، ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحانات میپکو سہیل عباس نے کہا کہ حادثات کی شرح میں کمی کے لئے لائن سٹاف نہ صرف خود حفاظتی آلات استعمال کریں بلکہ اپنے ساتھی ورکرز کو بھی اس کی ترغیب دیں۔