• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوگر ہاؤس پر پولیس کا دھاوا قابل مذمت ہے،ملک عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ اپوزیشن ملک محمد عامر ڈوگر اور ایم پی اے و اپوزیشن رہنما پنجاب اسمبلی ملک محمد عدنان ڈوگر نے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے 21 دسمبر کی صبح ڈوگر ہاؤس ملتان پر دھاوا بول دیا اور آمدورفت کو بند کر دیا اورخوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اس طرح کی فسطائیت اور ظلم و جبر ہمیں راہ حق پر کھڑا رہنے سے متزلزل نہیں کر سکتے ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے ، ظلم کے بادل جلدچھٹ جائیں گے اور حق و سچ کی جیت ہوگی اور فسطایت کا خاتمہ ہوگا۔
ملتان سے مزید