• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ بھکر کے انتقامی اقدامات قابل مذمت ہیں، پی ایم اے ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سی ای او ہیلتھ بھکر کے مبینہ انتقامی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پی ایم اے بھکر سے یک جہتی کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر کمیونٹی کے وقار اور پیشہ ورانہ خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،یہ اعلان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ،جس کی صدارت صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے کی ،اجلاس میں پی ایم اے مظفرگڑھ، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں، رحیم یار خان اور جھنگ کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے جنوبی پنجاب کی تمام برانچز، پی ایم اے بھکر کے ہر فیصلے کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کریں گی،اجلاس میں کہا گیا کہ چند روز قبل پی ایم اے بھکر نے ہسپتالوں میں درپیش مسائل اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں ایک اجلاس منعقد کیا تھا، جس کے بعد سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر مظہر عباس کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ پی ایم اے بھکر کے جنرل سیکرٹری اور کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر رمیز حسن خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جانا اسی انتقامی سلسلے کی کڑی ہے۔
ملتان سے مزید