انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

January 28, 2022

اینٹیگا (جنگ نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔ پروٹیز ٹیم 44ویں اوور میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوالڈ بریوس نے 97 اور گرہارڈس ماری نے 27رنز اسکورکیے۔ انگلینڈ کے ریحان احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلش اوپنر جیکب بیتھیل نے 42 گیندوں پر 88 اور ولیم لکسٹن نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو چھ وکٹ کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم جمعہ کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔