کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان چھ سے سات ایونٹس ایتھلیٹکس، کبڈی، مینز و ویمنز کرکٹ، اسکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں میڈلز میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے، کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے جا رہے ہیں۔ جاپان میں ایشین گیمز میں پاکستان کا 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ 93 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات اسپورٹس بورڈ جبکہ 155 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات متعلقہ فیڈریشنز، پی او اے اور کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے۔ اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی جاپان جا رہے ہیں۔