• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: کرکٹ مقابلوں کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کے میچز ستمبر میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے جاپان میں ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ بیس ستمبر کو ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔ مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل اور ڈائریکٹ کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔ یکم اکتوبر کو سیمی فائنلز جبکہ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید