• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹیسٹ، غازی کا ڈیبیو یقینی، رضا کی شمولیت کا بھی امکان

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پیر کو ایجبسٹن میں ایک اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر غازی غوری کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ دی جائے گی، فاسٹ بولر رضااللہ کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ اوپنر صائم ایوب اور اسپنر ساجد خان کو بھی موقع دینے پر غور ہورہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کھیلنے والی گیارہ رکنی ٹیم سے وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر امام الحق فاسٹ بولر خرم شہزاد اور اسپنر علی عثمان کی جگہ تبدیلی تو یقینی ہے، محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر غازی غوری لیں گے۔ 24 سال کے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب جنھوں نے آخری ٹیسٹ جنوری 2025ء میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلا تھا، اذان اویس کیساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے حوالے سے مضبوط امیدوار ہیں ، تاہم تجربہ کار اسپنر ساجد خان اسکواڈ میں موجود ہیں۔

اسپورٹس سے مزید