دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی میں خواتین ایشیا کپ،میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں کو ڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا گیا۔ امپائر کی جانب سے آؤٹ دیئے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا۔ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔