کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینزوائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیاہے۔پیٹرسن برینڈن میک کلم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں میں ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز میں بھی ٹیم کےساتھ ہوں گے ان کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد دوبارہ انگلینڈ کا یونیفارم پہننا میرے لئے ایک خاص لمحہ ہے۔