بھارت،وسط ایشیائی تعاون خطے میں استحکام کی کنجی ہے،مودی

January 28, 2022

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ بھارت،وسط ایشیائی تعاون خطے میں استحکام کی کنجی ہے،مودی نے کہا کہ ہم سب ہی کو افغانستان کی صورتحال پر تحفظات ہیں اور یہی بھارت اور وسط ایشیا کے درمیان تعلقات کواور خطے میں سیکورٹی اور استحکام کو مزید اہم بناتاہے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے پہلے ورچوئل اجلاس میں وسط ایشیا کے پانچ ممالک قازقستان،کرغزستان،تاجکستان،ترکمانستان اور ازبکستان کے رہنمائوں نے شرکت کی۔