کورونا سے مزید 25 اموات، ساڑھے سات ہزار نئے کیسز

January 28, 2022

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر، جنگ نیوز ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد انتقال کر گئے اور 7539 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ و وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کی صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سےمزید 20 مریض انتقال کرگئےاورکورناوائرس کے 2469 اور اومی کرون کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔