سٹریٹ کرائم ڈکیتی کی وارداتیں شہری نقدی، موبائل فونز سے محروم

January 28, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد مختلف علاقوں میں وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا وہ 4گاڑیاں اور 24 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں دانش اسلم کے گھر سے 2موبائل اور نقدی 42ہزار روپے، محمدعادل اعوان کی دوکان سے نامعلوم عورت نے موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں عامر شہزاد، حبہ سلیمان کے موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں عبدالقادرکا موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقے میں سعداحمدملک کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات مالیت1لاکھ 10ہزار، 50 ہزار روپے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں حمیرا پروین کا کتا لیبرا مالیتی 15000روپے، شگفتہ مسعود کے گھر سے لیپ ٹاپ، 40 ہزار کے پرائز بانڈ،ایک لاکھ نقدی، سونے کی انگوٹھی ،بالیاں ، دستاویزات، حماد احمد کے مویشی نامعلوم نے،تھانہ مورگاہ کے علاقے میں میری جوسفین کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 11 لاکھ روپے، تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ملک عاقب جاویدکی دکان سے AC کا آوٹ ڈور یونٹ ،محمد عمران ایوب کی جیب سے موبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں امیر کا موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقے میں حمیرا شاہین کا بیگ موبائل اور نقدی2000روپے سمیت چوری ، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں عزت خان، فضل ذیشان سے موبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں حارث علی حبیب، محمد ذوالقرنین بابر،ملک تابش اظہر سے موبائل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں سید بلاول شاہ،اسکے بھائی سید علی حیدر اور ہمشیر ہ سے گھر میں اسلحہ کی نوک پر تین موبائیل مالیتی دو لاکھ روپے،محمد شکیل خان کی دوکان سے موبائل، تھانہ صدر واہ کے علاقے میں عاصم مرتضی سے نقدی 7500روپے جبکہ بھائی سے نقدی 3000روپے، شناختی کارڈ، موبائل،تھانہ ائیر پور ٹ کے علاقے میں منظور الہی کی بیٹی سے پرس نقدی 2000روپے اور شناختی کارڈ سمیت، تھانہ سول لائن کے علاقے میں خرم شہزادکی زوجہ سے پرس نقدی 4000روپے، شناختی کارڈ، ATM کارڈ سمیت، تھانہ ریس کورس کے علاقے میں اول خان سے نقدی 650000روپے،تھانہ آرا ے بازارکے علاقے میں لعل نبی سے موبائل ،تھا نہ نصیر آباد کے علاقے میں زین العابدین سے 50ہزار روپے، 400سعودی ریال، تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں فرخان فردوس سے موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے میں عمران خان سے موبائل، محب خان سے موبائل مالیتی 20000روپے، نقدی 3000روپے اور ضروری کاغذات چھین لیے گئے ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے 79لاکھ روپے خورد برد کرنیوالے 2ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ آر اے بازار پولیس کوناظم علی نے درخواست دی کہ عامر ،افراہیم کار رینٹ پر لیکر گئے مگر 18ماہ گزرنے کے باوجود کرایہ دیا اور نہ ہی میری گاڑی واپس کی، اب مطالبہ کرنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں عبدالوحید کے گھر گھسنے والے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی ۔تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں جمعہ گل خان کی جیب سے آٹھ لاکھ روپے چوری کرلیے گئے۔تھانہ رمنا کے علاقے میں فہد کے گھر سے بچوں کی سائیکل،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں اعجاز کی جیب سے ایک لاکھ اسی ہزارروپے ہائی ایس کے سفر کے دوران نکال لیے گئے ،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں اکرام صابر عرف عینی کے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل ،تھانہ آئی ایریا کے علاقے میں سلمیٰ کا موبائل ، تھانہ آئی ایریا کے علاقے میں اطلاس خان کی جیب سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے، سبزی منڈی کے علاقے میں پروین کے گھر سے لیپ ٹاپ، تھانہ کورال کے علاقے میں نزاکت کے گھر سے نقدی کپڑے اور دیگر سامان، سمیر کے گھر سے نقدی طلائی زیورات اور دیگر اشیا، زریدہ بیگم کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات چوری کر لئے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ملک خرم سے موبائل ڈاکٹر گوہرسے موبائل ونقدی، تھانہ شالیمار کے علاقے میں فہیم اللہ سے موبائل فون، تھانہ گولڑہ کے علاقے سے عبدالمومن سے موبائل ،تھانہ ترنول کے علاقے میں عدیل سے موبائل ،تھانہ آئی ایریاکے علاقے سے اسد سے نقدی وموبائل،تھانہ نون کے علاقے میں عبدالباسط سے فون،سبزی منڈی کے علاقے میں علی حید ر سے موبائل نعمان سے موبائل ، نعمان حید رسے موبائل ، واجد سے نقدی، مرزا عبدالحق سے موبائل اور نقدی، کھنہ کے علاقے میں صدام سے موبائل اور نقدی، کورال کے علاقے میں رضوان سے موبائل ،سہالہ کے علاقے میں عمران سے موبائل، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں شیخ تمل سے موبائل اورنقدی، معز سے موبائل چھین لیے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں اورنگزیب کودو افراد نے دھوکہ دیکر سعودی ریال ، پاکستانی کرنسی اور شناختی کارڈ ہتھیالیے۔