پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

January 28, 2022

لاہور (خبر نگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قوم ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی صورتحال‘ پرپنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوئیٹ بلاک میں خصوصی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔