لاہور(خبرنگار) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبے میں آبی پرندوں کے قانونی شکار کے سیزن کا اعلان کر دیا، شکارآج یکم اکتوبر 2026سے 31مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔ آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا جبکہ شکاریوں کے لیے مستند شوٹنگ پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔