لاہور (نیوزرپورٹر)بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے بچانے کے لیے روانگی سے قبل سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ایف آئی اے پاسپورٹ، پروٹیکٹر اور امیگریشن کا عملہ متحرک ہوگیا ۔