چوہدری محمد غالب سے پیر اعجاز محی الدین قادری کی ملاقات

January 29, 2022

لوٹن (شہزاد علی) برطانیہ کے نجی دورے پر آئے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری محمد غالب سے سابق چیف آرگنائزر لوٹن پی پی پی پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے ملاقات کی اور ان کی برطانیہ آمد کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کردار پر تبادلہ خیالات کیا گیا خاص طور پر کوٹلی کے نئے حلقہ انتخاب کی انتخابی سیاست پر بات چیت ہوئی ،قبل ازیں چوہدری محمد غالب کے بھائی چوہدری ریاست کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔