امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں گر کر تباہ

January 29, 2022

نیویارک /کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا جنگی جہاز بحیرہ جنوبی چین میں تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ سمیت سات فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بحیرہ جنوبی چین میں موجودامریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا ، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نیوی کا ایف 35 سی لائٹننگ ٹو جیٹ بحری بیڑے ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ کے عرشے پر اترتے ہوئے ٹکرایا جو حادثے کا سبب بنا۔امریکا کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد کا کہنا ہے کہ جہاز سمندر میں گر گیا مگر پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔