راجہ ریاست خان کوٹلی میں وفات پا گئے

January 29, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ ) سرہوٹہ نمبر 2کوٹلی کی بزرگ شخصیت راجہ ریاست خان کوٹلی میں وفات پا گئے۔ مرحوم نے بھرپور زندگی بسر کی اور سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دیتے رہے ، انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، مرحوم کو نماز جنازہ سرہوٹہ میں ادا کرکے بے شمار سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سفیر اقبال، سابق وزیر سردار فاروق سکندر، سابق اوورسیز کمشنر راجہ زبیر اقبال کیانی، ممتاز شخصیات راجہ عزیز خان، راجہ امیر خان، راجہ رضوان، راجہ نوشاد، ماسٹر عرفان، ماسٹر منیر، راجہ ایوب، نثار بٹ، مشتاق بٹ، سائیں چوہدری محمد مشتاق، حاجی چوہدری محمد صدیق، چوہدری تاج، چوہدری رستم علی مہتہ، چوہدری فریاد الہٰی، چوہدری محمد اقبال شیرازی، اسحاق مغل، چوہدری سلیم، نور زمان مغل، چوہدری مطلوب اور وقاص احمد چوہدری سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا، علاوہ ازیں لیور پول سے سابق کمشنر آزاد کشمیر چوہدری عبدالقیوم اور ایس ایس پی حسن قیوم، لوٹن سے محمد مقصود علی چوہدری، راجہ عبدالقیوم، پیر سید اعجاز محی الدین قادری، لیاقت علی چوہدری، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، لالہ چوہدری امتیاز، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، اسد یاسین چوہدری، ناصر یاسین چوہدری، طاہر چوہدری، اعجاز کھوکھر، آصف پنوں چوہدری، مبین چوہدری، چوہدری افضال، شکیل زمان، شاہد زمان سرہوٹوی، محمد ضیا، سراج مطلوب، کاشر چوہدری، کینیڈا سے ثاقب چوہدری اور جواد چوہدری سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے تعزیت کی ہےاور مرحوم کے صاحبزادوں راجہ آصف، راجہ واصف، راجہ یاسر ،راجہ راشد اور داماد ماسٹر راجہ سلام سمیت تمام خاندان سے تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔