امریکا میں ہسپتال کا ویکسین نہ لگوانے پر آپریشن سے انکار

January 29, 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کے اسپتال نے ویکسین نہ لگوانے والے مریض کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ مریض کے والد ڈیوڈ کا کہنا ہے میرے بیٹے 31 برس کے ڈی جے فرگوسن کو دل کی سرجری کی اشد ضرورت ہے تاہم بوسٹن کے بیگھم اینڈ وویمن اسپتال نے یکسر انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مقامی اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کروا یا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے غیر ویکسین شدہ شوہر کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی کوشش کی تھی۔