ایم کیو ایم خواتین کا مظاہرہ آج ہوگا، احتجاج میں تیزی لانے کا فیصلہ

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کو سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہفتے کو تین تلوار کلفٹن پر خواتین کے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی بل اور پولیس گردی کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لائی جائیں گی ،احتجاج کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا، گورنر سندھ ایم کیو ایم کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں واقعہ کی شدید مذمت بھی کی ہے ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ پر امن احتجاجی ریلی کو پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت کی جانب سے پر تشدد بنانے کیخلاف پورے پاکستان سے مذمتی فون آرہے ہیں ،ہم پر امن لوگ تھے اور پر امن احتجاج کر رہے تھے، درندگی اور مجرمانہ حرکت کے خلاف 29،جنوری کو دوپہر ایک بجے خواتین کے ساتھ ہونے ولے مظالم کے خلاف تین تلوار پرحتجاجی مظاہر ہ ہوگا،اس موقع پر ارکین رابطہ کمیٹی ابو بکر صدیق،مسعود محمود،ارشاد ظفیر،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور اور نیئر رضا بھی موجود تھے۔