کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ صرف جماعت اسلامی سندھ پر مسلط ”سسٹم“ کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے ادارے، وسائل اور سارے اختیارات اس نے اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، اہل کراچی بجلی، پانی، صحت، تعلیم، صفائی، ستھرائی، سیوریج، سڑکوں کی تباہی اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل کا شکار ہیں، باب الجنت پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 5 کا افتتاح اور نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر جماعت اسلامی کے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ اجتماعی جدو جہد سے مسائل حل کروائیں گے اور ناممکن کو ممکن بنائیں گے، گزشتہ دو سال کے دوران ہمارے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنی امانت و دیانت اور اہلیت سے ثابت کیا ہے کہ صرف جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کروا سکتی ہے، گلبرگ ٹاؤن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔