کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں ایوان نے پیر کوتھرکول انرجی بورڈ کا ترمیمی بل، مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے ایک تہنیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے مسیحی برادری کو ان کے تہوار پر پرخلوص مبارکباد پیش کی،قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن روما مشتاق مٹونے پیش کی تھی ،تھرکول انرجی بورڈ کا ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا ، دریں اثنا وقفہ سوالات کے دوران محکمے کے پارلیمانی سکریٹری سراج قاسم سومرو نے محکمہ بلدیات سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں جواب دیتے ہوئے بتا یا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پانی چوری کے خلاف ٹربیونل قائم کر دیا ہے،پانی چوری کے مقدمات اب ٹربیونل میں چلیں گے، اپوزیشن کے ارکان نے پبلک مقامات پر ٹوائلٹس کی عدم دستیابی کا معاملہ اٹھایا ، قاسم سراج سومرو نے ایوان کو بتایا کہ شہر کے تمام پبلک پارکس میں عوامی بیت الخلا قائم کیے جائیں گے، شہر میں پانی کی قلت سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی کو جتنے پانی کی ضرورت ہے، اتنا پانی دستیاب نہیں، کے فور منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائیگا جس کے بعد کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہوسکے گا،قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ فائر بریگیڈ میں اسٹاف کی کمی پوری کرنا حکوت کی ذمہ داری ہ،ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان نے کئی توجہ دلانوٹس بھی پیش کئے جن میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ۔