کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے جیولرز سے بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹنے والے انتہائی مطلوب بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 7کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پیر کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ گلبرگ کے مقدمہ میں مدعی سے 2950 گرام سونا چھینا گیا تھا جبکہ تھانہ لیاقت آباد کے مقدمہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے چھینے گئے تھے،گزشتہ چند روز کے دوران ایس آئی یو کی جانب سے اس گینگ کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران دو خواتین اور تین زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔