کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کلری تھانے کی حدود آگرہ تاج میں واقع گھر سے 16سالہ ہادیہ دختر محمد رفیق کی پھندا لگی لاش سول اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق بچی کا والد پہلے چھیپا کا ڈرائیور تھا اور اب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے، متوفیہ نے پیر کی صبح اپنے والد کو موبائل فون پر پیکیج کرنے کا کہا جس پر اس کے والد نے کہا کہ بعد میں کروا دوں گا،انہوں نے بتایا کہ بچی کی والدہ سبزی لینے باہر گئی تو اس نے دلبراشتہ ہو کر پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔