انسداد پولیومہم، 86 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

January 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آخری روزبھی بھر پور انداز میں جاری رہی جبکہ پہلے چار روز میں 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،قطرے پلائے جانے والے بچوں میں مہمان بچے بھی شامل لاہور میں 19 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائے چکے ہیں ۔