لاہور (نیوزرپورٹر)موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک شروع کردیا گیا ہے ۔ مرمتی کام کے باعث دوسری اور تیسری لین تقریباً 200 سے 250 میٹر تک بند کردی گئی ہیں۔ اس دوران سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔مسافروں کی حفاظت کے لیے متاثرہ مقام پر کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام کے مقام پر رفتار کم رکھیں اور احتیاط سے سفر کریں۔