• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں افادیت کھو چکی ہیں، عوام کا ان پر اعتماد نہیں رہا، مولانا اسعد محمود

لاہور(خبرنگار )جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی افادیت کھو چکی ہیں، عوام کا ان پر اعتماد نہیں رہا اور غیر ضروری مسائل میں قوم کو الجھایا جا رہا ہے۔جے یو آئی ملتان ،ڈی جی خان ۔بہاولپور ڈویژن کے امراء و نظماء اورذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہےانہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 2013ء، 2018ء اور 2024ء کے انتخابات کے حوالے سے جو مؤقف اختیار کیا، وقت نے ثابت کیا کہ وہ فیصلہ درست تھا۔جمیعت کے مرکزی راہنمااور امیر پنجاب مولانا محمد امجد خان نے کہا جےیو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ، آئین کی مکمل بالادستی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہے اور اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مولانا نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی قوتِ فیصلہ بھی نظر نہیں آتی کہ وہ قومی مسائل پر واضح مؤقف اختیار کر سکے۔
لاہور سے مزید