لاہور (جنرل رپورٹر) آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی ہدایات پر ریلوے میٹریل چوری اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریلویز پولیس نے عبدالحکیم ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 7 ٹن ریلوے لائن میٹریل اور 36 فٹ لمبائی کے 9 الیکٹرک پول برآمد کر کے 2 کباڑیوں کو موقع پر گرفتار کرلیا۔اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل ٹرک میں لوڈ کرنے والے جمشید کباڑیے اور مدثر کباڑیے کو گرفتار کیا اور چوری شدہ میٹریل قبضے میں لے لیا۔