• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پر مزید معاشی بوجھ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا،جاوید قصوری

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عوام پر مزید معاشی بوجھ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، محض اعلانات اور وعدوں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار منصورہ میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف دھرنوں میں شریک ہو رہی ہے ۔ مہنگائی، پٹرولیم لیوی، ظالمانہ ٹیکسز اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں کو 29 روز مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی دھرنوں کے دائرہ کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ان دھرنوں میں شریک ہو رہی ہے۔ جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چالیس سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ ان دھرنوں میں تاجر، مزدور، کسان، طلبہ، نوجوان، خواتین اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو کر حکمرانوں کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور عوامی مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
لاہور سے مزید