جعلی کرنسی اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

January 29, 2022

پشاور(اے پی پی)تھانہ حیات آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران جعلی کرنسی اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دونوں مشکوک ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی، دونوں ملزمان کی شناخت سعید روان اور سلیمان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع بونیر سے ہے،ملزمان پشاور کے راستے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کا لین دین کرنے سمیت سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔