مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ، 16.79 فیصد ہوگئی

April 02, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ، 16.79فیصدہوگئی ،24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 7 میں کمی، 20 میں استحکام رہا .

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مہنگائی کی شرح 10.77فیصد رہی، مرغی، پھل، گھی ، دودھ، ٹماٹر،دالوں، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر ،انڈے ،آلو، آٹااور چینی میں کمی ریکارڈ کی گئی .

ملک میں مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.72فیصد ہو گئی جو گزشتہ ماہ 12.24فیصد پر تھی ، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 10.77فیصد رہی.

دوسری جانب حساس اعشاریوں کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح بڑح کر 16.79فیصد ہو گئی جس میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

51اشیائے ضروریہ میں سے 24اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔