ڈی ایس پی فنڈ میں جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ

May 06, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں ، ہماری تنخواہ میں سے کچھ رقم ادارہ DSP Fund کے نام سے کاٹتا ہے، اور یہ کٹوتی جبری ہوتی ہے، اور ریٹائرمنٹ میں یہ رقم اضافے کے ساتھ واپس ملتی ہے، تو کیا اس رقم کی زکوٰۃ مجھ پر لازم ہے؟

جواب: ڈی ایس پی فنڈ کی مد میں جو آپ کی تنخواہ کی رقم جمع ہے اس پر زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی ، جب وہ وصول ہوجائے اور وصول ہونے کے بعد یہ تفصیل ہے کہ اگر آپ پہلے سے صاحب نصاب ہیں تو اپنے نصاب پر سال مکمل ہونے کے وقت اس رقم پر بھی زکوٰۃ نکالنا لازم ہوگا،چاہے رقم وصول ہونے کے بعد سال مکمل نہ بھی ہوا ہو، اور اگر پہلے سے صاحب نصاب نہیں ہیں، بلکہ مذکورہ فنڈ کی رقم ملنے کے بعد نصاب کے مالک ہوئے ہیں تو یہ رقم وصول کرنے کے بعد ایک سال مکمل گزرنے کے بعد ڈھائی فیصد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگا، اور جب تک یہ رقم گورنمنٹ کے کھاتے میں جمع رہے گی اور ملازم کو نہیں ملے گی، تب تک ملازم پر اس کی زکوٰۃ ادا کرنا واجب نہیں ہوگا۔