بزدار اور اسد قیصر تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض

May 14, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاحال دو سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں، اسد قیصر بھی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اب تک سرکاری بلٹ پروف لینڈ کروزر استعمال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ نے عثمان بزدار کو دو سرکاری گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔